ریلوے کے وزیر اشونی ویشنَو نے کہا ہے کہ ریلوے بجٹ کا ایک نمایاں حصہ ریلوے کے تحفظ کو بہتر کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنَو نے کہا کہ تقریباً 2 لاکھ 62 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ میں سے، ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ریلوے کے تحفظ سے متعلق اقدامات کے لیے مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 10 سالوں میں 31 ہزار نئے ٹریکس اور 40 ہزار کلو میٹر ریل روٹس کی برق کاری کی گئی ہے۔
ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے لیے 5 ہزار 147 کروڑ روپے کی ریکارڈ بجٹ جاتی رقم مختص کی گئی ہے۔ ×