July 7, 2024 10:02 PM

printer

دو روزہ جگناتھ رتھ یاترا اڈیشہ کے مقدس شہر پُری میں، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی موجودگی میں شروع ہوگئی ہے

بھگوان جگناتھ، بھگوان بل بھدر، دیوی سُبھدرا اور بھگوان سدرشن کی دنیا بھر میں مشہور رتھ یاترا، آج شام اڈیشہ کے مقدس شہر پُری میں شروع ہوگئی۔ گرانڈ ٹرنک روڈ پر، جہاں یہ تینوں رتھ لے جائے جارہے ہیں، بے شمار عقیدت مند جمع ہیں۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے رتھوں کی پریکرما کی اور دیوتاؤں کے آگے سر جھکایا۔
ان عظیم رتھوں کی یاترا نکالنے کا سلسلہ بارہویں صدی سے جاری ہے۔ یہ رتھ یاترا جگناتھ مندر سے تقریبا ڈھائی کلو میٹر دور گندیچا مندر لے جائی جاتی ہے۔
بھگوان جگناتھ کو Nandighosa رتھ، جبکہ دیوی Subhadra اور سری Chakraraj Sudarshan کو Debadalana رتھ اور بھگوان بل بھدر کو Taladhwaja رتھ کے ذریعے لے جایا گیا۔
پوری کے گجاپتی Dibyasingha Deb نے Chherapahanra کی رسم انجام دی۔ روایت کے مطابق اِن رتھوں کو تھوڑے فاصلے تک سورج غروب ہونے سے قبل لے جایا گیا۔ اَب اِنھیں کَل دوبارہ لے جایا جائے گا۔رتھ یاترا کے دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورے کے پیش نظر وسیع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اِس موقع پر اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں