August 21, 2024 2:21 PM

printer

دو روزہ بھارت یوروپی یونین علاقائی کانفرنس نئی دلّی میں شروع ہوگئی ہے، جس میں آن لائن شدت پسند بنانے سے در پیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

بھارت اور یوروپی یونین کی دو روزہ علاقائی کانفرنس نئی دلی میں شروع ہوگئی ہے، جن میں آن لائن شدت پسند بنانے کے خطرات پر غور کیا جائے گا۔ بھارت اور یوروپی یونین نے اس کا اہتمام کیا ہے۔ اس کانفرنس میں آن لائن شدت پسند بنانے کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات پر غور و خوض کیا جائے گا۔ ا سکے علاوہ انتہا پسندوں اور دہشت گرد عناصر کی سدباب پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بھارت میں یوروپی یونین کے سفیر  Heve Delphin نے مشترکہ علاقائی کوششوں پر زور دیا، تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پروپیگنڈے کے لئے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے چیلنج سے نمٹا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ یوروپی یونین انتہا پسند اور دہشت گردانہ عناصر کی طرف سے آن لائن خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کا کافی تجربہ رکھتی ہے اور یونین سے اس سے مؤثر طور پر نمٹنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

بھارت کے سابق خارجہ سکریٹری جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے موجودہ چانسلر ڈاکٹر Kanwal Sibbal نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق آن لائن متن کے سلسلے میں دو روزہ تبادلہئ خیال سود مند ثابت ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ اِس معاملے کے ازالے کے لیے بین الاقوامی اشتراک کی ضرورت ہے۔ اِس علاقائی کانفرنس کا مقصد ڈیجیٹل حلقے میں پرتشدد انتہا پسندی سے درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں