August 21, 2024 9:45 AM

printer

دو روزہ بھارت-ای یو علاقائی کانفرنس آج نئی دلی میں شروع ہوگی۔

ایک، 2 روزہ ای یو-بھارت ٹریک 1.5 کانفرنس آج  نئی دلی میں شروع ہوگی۔ بھارت اور یوروپی یونین، اِس علاقائی کانفرنس کا انعقاد، لوگوں کو آن لائن بنیاد پرست بنانے کے، موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات پر تبادلہئ خیال، اور انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں آن لائن استحصال کا، مل کر مقابلہ کرنے کے طور طریقے تلاش کرنے کے مقصد سے کریں گے۔

کانفرنس میں جنوبی ایشیا اور یوروپ کے وہ ماہرین، پالیسی ساز، ماہرینِ تعلیم اور قانون نافذ کرنے والے افسران یکجا ہوں گے، جو ڈجیٹل انتہاپسندی سے لڑنے میں پیش پیش ہیں۔

یوروپی یونین، ’گلوبل کاؤنٹر ٹیررزم کاؤنسل‘ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر، ایک اہم علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔

کانفرنس کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں مذاکرات، اور خطے میں ایسی شراکتداری میں اضافہ کرنا ہے جو یوروپی یونین کی، بھارت-بحرالکاہل حکمت عملی پر مبنی ہے اور جس میں ایسے شراکتداروں کے ساتھ مزید گہرائی اور مضبوطی سے، سرگرمیوں کو مد نظر رکھا جائے، جن کے مقاصد اور چیلنجز مشترک ہوں۔ یہ کانفرنس ای یو اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے متعلق جاری سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

پچھلی کانفرنس میں ڈرون دہشت گردی سے نمٹنے، سائبر سکیورٹی، غلط اور گمراہ کن جانکاری جیسے موضوعات کو شامل کیا گیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں