August 16, 2024 9:52 PM

printer

دوہزار بائیس کیلئے قومی فلم ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریشبھ شیٹھی کو بہترین اداکار جبکہ Nithya Menen اور مانسی پاریکھ کو تمل اور گجراتی فلموں کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے

دوہزار بائیس کیلئے 70ویں قومی فلم ایوارڈس کا آج نئی دلّی میں اعلان کیا گیا۔ فلم Kantara میں بہترین اداکاری کیلئے Rishab Shetty کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ تمل فلم Thiru Chitram Balam میں بہترین اداکاری کیلئے Nithya Menen جبکہ گجراتی فلم کَچھ ایکسپریس میں شاندار کارکردگی کیلئے مانسی پاریکھ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ملیالم فلم، Aattam کو بہترین فیچرفلم جبکہ فلم آئینہ کو بہترین نان فیچر فلم قرار دیا گیا۔ سورج بڑجاتیہ کو فلم اونچائی کیلئے بہترین ہدایتکار کے انعام سے نوازا گیا۔ فیچر فلم زمرے میں ہندی کیلئے فلم گُل مہر کو چنا گیا۔ وہیں نان فیچر فلم زمرے میں ہریانوی فلم فوجہ کو بہترین نغمے کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا۔
بہتری مرد گلوکار کیلئے ارجیت سنگھ اور بہترین خاتون گلوکار کیلئے بامبے جئے شری کو منتخب کیا گیا۔ دیگر فلموں جیسے Ponniyin Selvan Part-1,KGF 2, Brahmastra, Aparajito, Emuthi Puthi, Kaberi Antardhan, Daman اور Baghi Di Dhee نے بھی انعامات جیتے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں