دولت مشترکہ پارلیمانی تنظیم CPA بھارتی خطے زون3- کی سالانہ 21ویں کانفرنس آج میزورم کے Aizwal میں شروع ہوگئی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اِس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ جناب برلا اور راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری وَنش نارائن سنگھ کے ہمراہ متعدد معززین اِس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے کل Aizwal پہنچے۔ یہ سالانہ کانفرنس مختلف ملکوں کے قانون ساز لیڈروں، پالیسی سازوں اور شراکت داروں کو ایک ساتھ لاتی ہے۔ اِس کا مقصد باہمی اشتراک وتعاون کو فروغ دینا، بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کرنا اور قانون سازی سے متعلق اہم چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔
Site Admin | September 27, 2024 3:31 PM