August 26, 2024 10:26 AM

printer

دوسری بھارت۔سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس آج سنگاپور میں منعقد ہوگی۔ چار مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل، ایس جے شنکر اور اشونی ویشنو کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

 

دوسری بھارت-سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس ISMR آج سنگاپور میں منعقد ہوگی۔ اِس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

چار مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل، ایس جے شنکر اور اشونی ویشنو اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزراء اپنے دورے میں سنگاپور کے اپنے ہم منصبوں اور قیادت سے بات چیت کریں گے۔

بھارتی برآمدات 14 ارب 41  کروڑ ڈالر مالیت کی ہے جبکہ درآمدات 21 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی ہیں۔ تجارت میں یہ فرق سنگاپور کے لیے فائدہ مند ہے۔

ISMR ایک منفرد نوعیت کا نظام ہے جو، بھارت-سنگاپور دو طرفہ تعلقات سے متعلق ایک نیا ایجنڈہ طے کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اِس کی پہلی میٹنگ نئی دلی میں ستمبر 2022 میں منعقد ہوئی تھی۔ اِس دوسری میٹنگ کے تحت دونوں ملک اپنی دفاعی شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور اِس میں مزید اضافے کے لیے نئے موقعوں کی نشاندہی کریں گے۔

سنگاپور، بھارت کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری FDI کا ایک بڑا وسیلہ ہے۔ سال 2023-24 میں سنگاپور سے بھارتی مارکیٹس میں 11 ارب 77 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، جو سب سے بڑی رقم تھی۔ اپریل 2000 سے مارچ 2024 تک، سنگاپور سے آنے والے FDI کی مجموعی رقم 159 ارب 94 کروڑ ڈالر تھی۔

دو طرفہ تجارت کے تحت سنگاپور2023-24 میں بھارت کا، دنیا کا چھٹا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں