دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں آج گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بڑے شیئربازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ امریکہ میں ملازمتوں کے تعلق سے کمزور اعدادوشمار کے تناظر میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں انحطاط کے اندیشوں کے پس منظر میں ایشیا کے شیئربازاروں میں گراوٹ آئی ہے۔ جاپان میں Nikkei اور Topix دونوں عدد اشاریوں میں دن کے کاروبار میں دس فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔ اُدھر تائیوان کے بڑے شیئر بازار اور جنوبی کوریا کے Kospi دونوں ہی آٹھ فیصد سے زیادہ نیچے آگئے۔ہانگ کانگ میں Hang Seng عدد اشاریہ بھی ایک اعشاریہ چار فیصد نیچے آگیا۔ آسٹریلیا میں بھی شیئر بازار میں تقریباً دو فیصد کی گراوٹ آئی۔
Site Admin | August 5, 2024 2:44 PM