پڑوسی ملکوں سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے ایک دانشور اور دوراندیش رہنما کے طور پر اُن کی اقدار کو اُجاگر کیا۔ رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور سفارت کے تئیں اُن کے غیرمعمولی تعاون کو یاد کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اپنے ملک کی طرف سے بھارت کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ کو بھارت- امریکہ تعلقات کا ایک بنیادی معمار قرار دیا ہے اور اُنہیں امریکہ-بھارت دفاعی شراکت داری کے عظیم ترین قائدوں میں سے ایک قرار دیا۔ جناب بلنکن نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کے کام کی وجہ سے اُن زیادہ تر سرگرمیوں کی بنیاد پڑی ہے جن کی تکمیل، بھارت اور امریکہ نے پچھلی دو دہائیوں میں مل کر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ-بھارت سول نیوکلیائی تعاون سے متعلق معاہدے کی پیشرفت میں ڈاکٹر سنگھ کی قیادت سے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی استحکام پیدا ہوا ہے۔
برازیل کے صدر Lula da Silva نے IBSA اور BRICS کی تشکیل میں منموہن سنگھ کے تعاون کو یاد کیا ہے۔ جناب Lula نے منموہن سنگھ کو اپنے دوست کے طور پر یاد کرتے ہوئے بھارت کے عوام کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بھارت نے اپنے سب سے زیادہ غیرمعمولی سپوتوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔بھارت میں روس کے سفیر Denis Alipov نے بھارت-روس تعلقات میں، سابق وزیراعظم کے اہم تعاون کو اُجاگر کیاہے۔X