ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 21, 2024 10:08 AM

printer

دنیا بھر میں یوگ کا دسواں بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے, وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں سری نگر سے تقریبات کی قیادت کی

یوگ کا دسواں بین الاقوامی دن آج پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ بڑی تقریب جموں کشمیر میں سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے  سری نگر سے تقریبات کی قیادت کی۔

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور کئی دیگر سرکردہ لوگوں نے اِس پروگرام میں شرکت کی۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی سفارتخانے اور بھارتی مشن تقریبات کا اہتمام کررہے ہیں جس سے یوگ کے وسیع اثر کی عکاسی ہوتی ہے۔

اِس سال اِس دن کا موضوع ہے ”خود کیلئے اور معاشرے کیلئے یوگ“۔

اِس میں انفرادی تندرستی اور معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یوگ کے اہم رول پر زور دیا گیا ہے۔

اِس تقریب کا مقصد یوگاسن کیلئے تندرستی اور صحت کو فروغ دینے کے پیغام کے ساتھ ہزاروں شرکاء کو یکجا کرنا ہے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے خطاب کیا اور جسمانی، ذہبنی اور روحانی نشونما کو تقویت پہنچانے کی خاطر یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یوگ کے مشترکہ Protocol پروگرام میں حصہ لیا۔

اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر میں اُن لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے تقریبات کے تحت یوگاسن کئے۔ جناب مودی نے یوگاسن کرنے کے فائدوں پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ دنیا بھر میں یوگاسن کرنے والے لوگوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے خود کو یوگ کیلئے وقف کردیا ہے کیونکہ اِس سے مثبت توانائی ملتی ہے۔

جناب مودی نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ 2015 میں جب یوگ کے بین الاقوامی دن کو تسلیم کیا گیا تھا تو 177 ملکوں نے یہ دن منانے کی بھارت کی تجویز کی حمایت کی تھی۔ جناب مودی نے ترکمانستان میں روایتی طریقہئ علاج اور یوگ مرکز شروع کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے سبھی گرام پردھانوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں سب سے نچلی سطح پر بھی لوگ اِس میں شامل ہوسکیں اور یوگ کے پیغام کی تشہیر کی جاسکے۔

پورے ملک سے یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

جموں کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کی چوکی پر BSF کے افسروں اور جوانوں نے یوگاسن کئے جبکہ لداخ کے لیہہ میں کرنل سونم وانگ چُک اسٹیڈیم میں بھارتی فوج کے جوانوں نے بھی یوگ کیا۔ لداخ میں Pangong Tso جھیل کے نزدیک اسکولی بچوں نے بھی یوگاسن کئے۔

دلی یونیورسٹی کے طلباء نے نارتھ کیمپس میں یوگاسن کئے۔ شمال مشرقی دلی سے BJP کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری بھی دلی یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ یوگاسن میں شامل ہوئے۔

راجستھان میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا اور ریاستی کابینہ کے دیگر وزیروں نے جے پور میں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں یوگاسن کئے۔

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی لکھنؤ میں یوگاسن کئے۔

اتراکھنڈ میں یوگ گرو بابا رام دیو نے آچاریہ بال کرشن کے ہمراہ ہری دوار میں یوگاسن کئے۔ یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریب میں بچے اور کئی دیگر لوگ بھی اُن کے ساتھ شامل ہوئے۔

قومی راجدھانی دلی میں کئی وزیروں اور اہلکاروں نے تندرستی اور صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے یوگاسن کئے۔ 

وزیر صحت جے پی نڈا نے یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں یوگاسن کے ایک بڑے پروگرام میں شرکت کی۔     اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے وزارت کے سکریٹری سنجے Jaju کے ہمراہ لودھی گارڈن میں یوگاسن کئے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی دیگر سفارتکاروں کے ہمراہ یوگاسن کئے۔

نئی دلی کے Millennium پارک میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویہ اور دلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے بھی یوگاسن کئے۔

اِدھر دیگر مرکزی وزیروں پرہلاد جوشی، ایچ ڈی کمارا سوامی اور بی ایل ورما نے بھی قومی راجدھانی میں الگ الگ مقامات پر یوگاسن کئے۔

فوج کے نامزد سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے بھی آج صبح یوگاسن کئے۔

گجرات میں یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات 312 اہم مقامات پر منعقد کی جارہی ہیں۔ گجرات میں ضلع بناس کانٹھا میں بھارت۔پاکستان سرحد کے نزدیک واقع Nada Bet میں یوگ کا عالمی دن منانے کے لیے ریاستی سطح کا پروگرام منعقد کیا جا رہاہے۔ وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نوجوانوں، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے وزیر مملکت ہرش سنگھوی اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ تقریباً دس ہزار افراد Nada Bet میں تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ، احمد آباد میں ایک پبلک پارک میں جبکہ جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل سورت میں یوگ کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ یوگ کے عالمی دن کی تقریبات ریاست بھر کے 312 اہم مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں۔

سری لنکا میں یوگ کا بین الاقوامی دن تاریخی Galle Fort میں منایا جارہا ہے۔ بھارت کے قونصل جنرل نے Galle میں یونیسکو کے عالمی ورثے کے مقام پر تقریبات کیلئے انتظامات کئے ہیں۔

سری لنکا میں بھارتی ہائی کمیشن دس روزہ یوگ مہوتسو کے انعقاد کے ساتھ یوگ کا بین الاقوامی دن منا رہا ہے۔ یہ مہوتسو کَل ختم ہوجائے گا۔

یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کے تحت نیو یارک شہر کے Times Square میں مختلف ملکوں کے تقریباً دس ہزار افراد نے یوگاسن کئے۔ نیو یارک میں بھارت کے قونصل جنرل نے ٹائمز اسکوائر الائنس کے اشتراک سے اِس تقریب کا اہتمام کیا جس میں لوگوں نے یوگ کے تئیں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں