ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 1, 2025 3:19 PM

printer

دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات منائی جارہی ہیں

دنیا نے زبردست آتش بازی، ثقافتی پروگراموں اور خوش وخروش کے ساتھ سال نو2025 کا خیر مقدم کیا۔ بحرالکاہل کے Kiribati سے لے کر امریکن Samoa میں دنیا کے مختلف ممالک الگ الگ اوقات میں نئے سال میں داخل ہوئے۔ سڈنی سے لندن تک نئے سال کے جشن میں امید اور اُمنگوں کا جوش نظر آیا۔ نیوزی لینڈ کا آکلینڈ پہلا ایسا بڑا شہر رہا، جہاں ہزاروں لوگوں نے آتش بازی اور رنگا رنگ پروگراموں کا لطف اٹھایا۔ جیسے ہی گھڑی کی سوئی آسٹریلیا کے سڈنی میں آدھی رات پر پہنچی، ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس کے آسمان روشنی سے جگمگا اٹھا۔ اسی طرح دنیا کی سب سے اونچی عمارت دبئی کے برج خلیفہ میں ہزاروں لوگوں نے آتش بازی کا نظارہ کیا۔ وہیں لندن میں ٹیمس ندی کے کنارے لوگ بڑی تعداد میں آتش بازی سے محظوظ ہوئے۔ دوسری جانب امریکہ، کناڈا، برازیل، ارجنٹینا اور برمودہ میں نئے سال کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ہزاروں افراد نیویارک میں ٹائمس اسکوائر پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے شاندار لائٹ شو کے نظاروں کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کیا۔ اِدھر ممبئی میں بھی لوگوں نے بحیرہئ عرب کے کنارے نئے سال کا جشن منایا۔ قومی راجدھانی دلی کے مشہور مقامات جیسے کناٹ پلیس اور حوض خاص میں نئے سال کا جشن منانے والوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ قومی راجدھانی میں جشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ اِس بیچ ملک بھر میں عقیدت مندوں نے مندروں اور مذہبی مقامات کا رخ کیا اور نئے سال میں خوشحالی کے لیے دعا کی۔ سخت سردی کے باوجود ملک اور بیرون ملک کے عقیدت مند امرتسر میں شری ہرمیندر صاحب میں ارداس کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں