دنیا بھر میں لوگ آج سال 2024 کو الوداع کہہ رہے ہیں اور نئے سال 2025 کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دنیا بھر کے شہروں میں نئے سال کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جن میں ملکی ثقافت اور روایات کو پیش کیا جائے گا۔ بحر الکاہل کا جزیرائی ملک Kiribati، نئے سال 2025 میں داخل ہونے والا پہلا ملک ہے۔
نیوزی لینڈ میں آک لینڈ، دنیا کے اُن اہم شہروں میں شامل ہے، جس نے نئے سال 2025 کا پہلے خیر مقدم کیا۔ ہزاروں افراد نے مشہور Sky Tower پر شاندار آتش بازی کا لطف لیا۔ آک لینڈ کے بعد سڈنی نے بھی نئے سال کا خیر مقدم کیا۔ نئے سال کی تقریبات انڈونیشیا کے بالی سے سنگاپور کے Marina Bay تک جاری ہیں۔ دبئی کے بُرج خلیفہ میں نئے سال کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
لندن میں Thames دریا کے پاس آتش بازی اور نیویارک کے ٹائمس اسکوائر کے مناظر بھی دلکش ہیں۔
جاپان میں بھی نئے سال کی تقریبات منائی جا رہی ہیں جہاں لوگ روایتی طور پر نئے سال پہلے دن سورج کے طلوع ہونے کا نظارہ کرتے ہیں۔
دلّی این سی آر کے لوگ بھی سالِ نو 2025 کا خیر مقدم کرنے کو تیار ہیں۔ نئے سال کے موقع پر بازاروں اور سڑکوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور شہر کے مختلف حصوں میں ہوٹل اور ریستوراں لوگوں کی بڑی تعداد کیلئے تیار ہیں۔آسام میں موسیقی کے پروگرام کے ساتھ روایتی پکوانوں کا نئے سال کی تقریبات کے طور پر اہتمام کیا جا رہا ہے۔مہاراشٹر میں ممبئی اور اُس کے مضافاتی حصوں میں بڑی تقریبات منائی جا رہی ہے۔ہماچل پردیش میں بھی نئے سال 2025 کی تقریبات میں سیاح اور مقامی لوگ شامل ہیں۔
مشہور سیاحتی مقام گوا میں سال کے آخری دن کی وجہ سے جشن کا ماحول ہے اور وہاں کی تمام بڑی سڑکوں پر پارٹی کا خمار دیکھا جاسکتا ہے۔ نہ صرف راتیں بلکہ دن بھی خوشگوار ماحول میں چمک رہے ہیں۔ گوا کے بیچ، سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ Calangute، Baga اور دیگر بیچوں پر سیاحوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ نائٹ لائف، Sunburn کے تہواروں میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں اور نوجوان، سال کے آخری دن کا جشن منا رہے ہیں۔
Site Admin | December 31, 2024 9:33 PM
دنیا بھر میں لوگ نئے سال 2025 کا خیر مقدم کر رہے ہیں
