ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 3, 2024 10:18 PM

printer

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر اقوام متحدہ نے کل مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کو عالمی عدم تشدد کے بین الاقوامی دن کے طور پر منایا اور گاندھی جی کے وژن میں امید جتائی

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر اقوام متحدہ نے کل مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کو عالمی عدم تشدد کے بین الاقوامی دن کے طور پر منایا اور گاندھی جی کے وژن میں امید جتائی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیوگُتریس نے کہا ہے کہ یوکرین سے لے کر سوڈان، مغربی ایشیاء اور دوسری جگہوں پر جاری جنگ، تباہی و بربادی اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ عدم تشدد پر مہاتما گاندھی کا یقین انسانیت کیلئے موجود سب سے بڑی طاقت ہے اور یہ کسی بھی ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہے۔ گاندھی جی کے اقدار اور اقوام متحدہ چارٹر کے موضوع پر ایک میٹنگ میں جنرل اسمبلی کے صدر Philomen Yang نے کہا کہ گاندھی جی کا ستیہ گرہ کا نظریے نے جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا اور امریکہ میں مارٹن Luther Kingجونئیر کو متاثر کیا۔

بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے بھی اسمبلی سے خطاب کیا۔ سری لنکا، ویتنام اور جمائیکا سمیت مختلف ملکوں کے مستقل نمائندوں نے مہاتما گاندھی کے رول کو سراہا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں