دنیا بھر میں آج صحت اور صحت سے متعلق بہترین طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ صحت کے عالمی ادارے WHO نے زچگی کے دوران ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کو روکنے اور خواتین کی طویل مدتی صحت اور تندرستی کو ترجیح دینے کے لیے صحت مند آغاز، امید افزا مستقبل کو اس سال کا موضوع قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کیلئے اپنے عہد کو دہرایا ہے۔ اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا ہے کہ حکومت حفظانِ صحت پر توجہ مرکوز کرنے اور لوگوں کی تندرستی اور بھلائی کے مختلف پہلوؤں میں سرمایہ کاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ اچھی صحت ہر خوشحال معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔×
Site Admin | April 7, 2025 3:09 PM
دنیا بھر میں آج صحت اور صحت سے متعلق بہترین طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
