ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن صنفی مساوات، تعلیم اور نوجوان لڑکیوں کیلئے موقعے کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ اِس سال کا تھیم ہے: ”مستقبل کیلئے لڑکیوں کا وژن“۔

بچیوں کے عالمی دن کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور ان کے انسانی حقوق کو محفوظ بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ یونیسیف کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 20 سے 24 سال کی عمر کے پانچ میں سے ایک لڑکی کی شادی بچپن میں ہوئی تھی۔ اعدادوشمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں تین میں سے ایک لڑکی اینیمیا سے متاثر ہے۔

عالمی سطح پر نوعمروں میں 75 فیصد نئے HIV انفیکشن لڑکیوں میں پائے جاتے ہیں۔ حکومت نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ’اڑان‘ اور سوکنیا جیسے مختلف اسکیم متعارف کرائی ہیں۔ جوونائل جسٹس ایکٹ 2015 ضرورت مند بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

لڑکیوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری عالمی معاشرہ کے اجتماعی مستقبل میں براہ راست سرمایہ کاری ہے۔ آج کے دن آیئے ہم ہر لڑکی کے حقوق کی حمایت کرنے اور ان کی مکمل صلاحیتوں کو محسوس کرنے میں ان کی مدد کرنے کے اپنے عزم کو دوہرائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں