دنیا بھر میں، کیرالہ کے لوگ آج روایتی نیا سال Vishu منا رہے ہیں۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Mayusha
Vishu کے مبارک دن کے موقع پر بھگوان کرشن کی پوجا کی جاتی ہے۔ Vishu نجومی نیا سال، فصل کی کٹائی کا تہوار اور کیرالہ میں خوشحالی اور نئے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ دن ‘Vishukani’ سے شروع ہوتا ہے، جس میں بھگوان کرشن کو Kanikonna پھولوں، کانی ویلاری، پھلوں، سبزیوں، سونے اور سکّوں وغیرہ سے سجایا جاتا ہے۔ گرو وایُور، سری پدمنا بھاسوامی مندر اور سبری مالا جیسے بڑے مندروں میں Vishukani کا نظارہ دیکھا جا رہا ہے اور خاص رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔
آج صبح سے بڑی تعداد میں عقیدتمند وِشوکانی دیکھنے آرہے ہیں۔ Vishu کا دن Vishu Kaineettam کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں خصوصی Sadya، روشنیاں ہوتی ہیں اور اہلِ خانہ اکٹھا ہوتے ہیں اور تحفے تحائف بانٹنے اور خوشی اور امید سے بھرپور ماحول کے ساتھ اسے منایا جاتا ہے۔