ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 10:05 AM

printer

دلی NCR میں ہوا کا معیار نہایت خراب زمرے میں برقرار ہے

دلی NCR میں ہوا کا معیار نہایت خراب زمرے میں برقرار ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ CPCB کے مطابق دلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ آج صبح سات بجے 385 ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ دلی NCR میں اگلے دو سے تین دن میں رات اور صبح کے وقت کے دوران دھواں اور ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ CPCB کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کچھ حصوں میں AQI  انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے اور یہ 400 کے نشانے سے تجاوز کر گیا ہے۔

AQI آنندروہار میں 457، اشوک وہار میں 419، بوانا میں 414، جبکہ روہنی میں 405 تک پہنچ گیا ہے۔