دلی NCR میں ہوا کا معیار بہت خراب کے زمرے میں برقرار ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 384 تھا۔ بھارتی موسمیات محکمے نے پیش گوئی کی ہے کہ دلی اور NCR میں آئندہ دو سے تین دنوں میں رات اور صبح سویرے دھواں اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں ہوا کے معیار کا اشاریہ انتہائی خراب کے زمرے میں ہے۔ آنندوہار میں AQI چار سو سولہ، روہنی میں 440، اشوک وہار میں 420، نیوموتی باغ میں 429، پنجابی باغ میں 405 اور نہرو نگر میں 412 ریکارڈ کیاگیا۔