June 25, 2024 9:52 PM

printer

دلی ہائی کورٹ نیوزیراعلیٰ اروند کجریوال کو ضمانت دینے کے، نچلی عدالت کے حکم پر روک لگا دی ہے

دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال، جیل میں ہی رہیں گے۔ کیونکہ آج دلی ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے اُس حکم پر روک لگا دہی ہے، جس میں اُس نے، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں ضمانت دی تھی۔

جسٹس سدھیر کمار جین کی، چھٹیوں میں کام کرنے والی ایک بنچ نے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔ درخواست میں کجریوال کو ضمانت دینے کے، نچلی عدالت کے حکم پر روک لگانے کے لیے کہا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے الزامات سے اتفاق کیا کہ نچلی عدالت نے، تفتیشی ایجنسی کی سماعت ٹھیک ڈھنگ سے نہیں کی۔

اِس سے پہلے سپریم کورٹ نے کل کجریوال کی اُس درخواست پر سنوائی ملتوی کر دی تھی، جس میں نچلی عدالت کے حکم پر، ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا تھا اور اِس کیس کی سنوائی بدھ تک ملتوی کر دی تھی۔

بنچ نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کی کہ امید ہے کہ اُس وقت تک ہائی کورٹ، ضمانت پر روک لگانے کی درخواست پر اپنا حتمی فیصلہ سنا دے گا۔

اروند کجریوال کو دلی شراب پالیسی سے متعلق، بدعنوانی کے ایک کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے مئی میں سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی تھی۔ اِس کے بعد وہ 2 جون کو واپس جیل میں آگئے تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں