ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 21, 2024 2:46 PM

printer

دلی ہائیکورٹ نے مبینہ شراب گھوٹالے میں وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی درخواست پر عمل روک دیا ہے اور ای ڈی کی  فوری سماعت کی درخواست کو قبول کرلیا ہے

دلی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو ضمانت دینے کے، نچلی عدالت کے حکم پر اُس وقت تک عمل نہیں کیا جائے گا، جب تک کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اس درخواست پر سماعت نہیں کرلیتا، جس میں مبینہ ایکسائز گھوٹالے سے متعلق، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں اُنھیں راحت دئیے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے جسٹس سدھیر کمار جین اور رویندر دُدیجا پر مشتمل ایک بینچ کے سامنے، نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپنی اس درخواست کو، فوری سماعت کی اہل درخواست بتایا ہے۔ بینچ نے کہا کہ اس کیس کی فائل جلد ہی اس کے پاس آجائے گی اور وہ اس معاملے کی سنوائی کرے گی۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ تب تک نچلی عدالت کے اس حکم پو کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں