June 27, 2024 2:28 PM

printer

دلی کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہونے سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے

آج صبح قومی راجدھانی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوئی۔ اِس بارش سے لوگوں کو گرمی اور نمی والے موسم سے راحت ملی ہے۔ دلی میں آج کم سے کم سے درجہئ حرارت 28 اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھارتی  موسمیات محکمہ نے آج دلی میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اِس دوران IMD نے آج جموں وکشمیر، لداخ،گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مغربی راجستھان میں ہلکی سے اوسط بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں