دلّی کے وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر کیلاش گہلوت نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں جناب گہلوت نے کہا ہے کہ پارٹی کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی خواہشات، عوام سے کئے گئے، پارٹی کے وعدوں پر غالب آگئیں جس کی وجہ سے بہت سے وعدے پورے نہیں ہوئے۔اِسی دوران، دلّی BJP کے سربراہ وریندر سچدیوا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے رہنما کے استعفے کو ایک حوصلہ مند قدم قرار دیا ہے۔
Site Admin | November 18, 2024 10:10 AM