September 15, 2024 9:28 PM

printer

دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو روز کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے

دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو روز کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی غرض سے اگلے چند روز میں، عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ قومی راجدھانی میں پارٹی دفتر میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب کجریوال نے مطالبہ کیا کہ دلی میں اسمبلی انتخابات، جو اگلے سال فروری میں ہونے ہیں، اس سال نومبر میں مہاراشٹر کے انتخابات کے ساتھ ساتھ کرائے جانے چاہئیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عوام کا فیصلہ آنے تک، وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے۔
سپریم کورٹ نے جمعہ کو دلی آبکاری پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے ایک کیس میں انہیں ضمانت دی تھی۔اسی دوران BJP نے الزام لگایا ہے کہ اروند کجریوال کا یہ اعلان اُن کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کا، براہِ راست اعتراف ہے۔ آج دوپہر دلّی میں پارٹی صدر دفتر میں پارٹی ترجمان سُدھانشو ترویدی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جناب کجریوال کا استعفیٰ کوئی سیاسی قدم نہیں ہے بلکہ اُن کی پارٹی کے اندرونی بحران کا نتیجہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں