ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 10:08 PM

printer

دلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال کے خلاف اُس ایکسائز پالیسی معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے

دلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال کے خلاف اُس ایکسائز پالیسی معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے جو اب منسوخ کردی گئی ہے۔ ای ڈی نے ایکسائز پالیسی کو تیار کرنے اور اُس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعد اِس ماہ کے شروع میں جناب کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی خاطر لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت مانگی تھی۔

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر دلی کی وزیراعلی آتشی نے کہا ہے کہ یہ خبر محض لوگوں کو گمراہ کرنے اور معاملات سے اُن کا دھیان ہٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر اس طرح کی اجازت دی گئی ہے تو ای ڈی کو اس سے متعلق منظوری کو عوام کے سامنے لانا چاہئے تھا۔

دلی بی جے پی کے سربراہ وریندر سچدیوا دلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ جناب کیجریوال مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں