دلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر کیلاش گہلوت آج بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈر منوہر لال، پارٹی کے قومی نائب صدر Baijayant Panda اور دلی بی جے پی کے سربراہ وریندر سچدیوا اور دیگر پارٹی لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ کل جناب گہلوت نے عام آدمی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو اپنے استعفی نامے میں جناب گہلوت نے کہا کہ آج پارٹی کو شدید چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیاسی مفادات نے پارٹی کے عوام کے تئیں عزائم پر ترجیح حاصل کرلی ہے جس کے سبب کئی وعدے پورے نہیں ہوپائے ہیں۔
Site Admin | November 18, 2024 2:07 PM