دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے، جن کے پاس خزانے کا قلمدان بھی ہے، آج دلّی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کیلئے بجٹ پیش کیا۔ یہ BJP کی سربراہی والی نوتشکیل شدہ دلّی سرکار کا پہلا بجٹ ہے۔ ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے، محترمہ گپتا نے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ میں ہر شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ دلّی سرکار کی بڑی اسکیم مَہیلا سَمرِدّھی یوجنا کیلئے بجٹ میں پانچ ہزار ایک سو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت نے قومی راجدھانی میں 100 مختلف مقامات پر اٹل کینٹین قائم کرنے کی غرض سے بجٹ میں 100 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
ایوان میں بجٹ پر بحث کَل ہوگی۔ دلّی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اِس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا۔