ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 29, 2024 2:44 PM

printer

دلی کوچنگ سینٹر کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا گیا

دلی کے ایک کوچنگ سینٹر میں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے UPSC کے امیدوار طلبا کی موت سے متعلق معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا گیا۔ بی جے پی اور کانگریس نے اِس کی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔وقفہ صفر کے دوران بی جے پی کی ممبر بانسری سوراج نے الزام لگایا کہ یہ دلی سرکار کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی پچھلے 10 سال سے دلی میں سرکار چلارہی ہے اور دلی میونسپل کارپوریشن میں بھی گزشتہ دو سال سے اُس کا کنٹرول ہے، لیکن پانی کی نکاسی کے نظام میں کوئی سدھار نہیں لایا گیا اور نہ ہی اِسے صاف کرنے کے لیے کچھ کیا گیا۔ محترمہ سوراج نے مطالبہ کیا کہ امور داخلہ کی مرکزی وزارت اِس معاملے کی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے۔ اِدھر کانگریس کے ششی تھرور نے کہا کہ اِس طرح کے واقعے میں کوئی بھی معاوضہ کافی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ضابطوں سمیت کئی ضابطوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔سماجوادی پارٹی کے اکھیلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ اُن افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو کوچنگ سینٹر چلانے کے لیے منظوری کا سرٹیفکیٹ دینے کے ذمہ دار ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں