دلی پولیس کے خصوصی سیل نے ممنوعہ تنظیم ISIS سے وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کا نام رضوان عبدالحاجی علی ہے۔ خصوصی سیل کے مطابق رضوان ایک سال سے زیادہ سے فرار تھا جس پر تین لاکھ روپے کا انعام تھا۔ یہ دہشت گرد ممبئی اور دلی میں درج کئے گئے دو معاملوں کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کو مطلوب تھا۔ خصوصی سیل نے اس دہشت گرد کے قبضے سے دو موبائل فون، تین کارامد کارتوس اور ایک پستول برآمد کی ہے۔x
Site Admin | August 10, 2024 9:38 AM