August 22, 2024 3:10 PM

printer

دلی پولیس نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے گروہ کا پتہ لگایا ہے۔ تین ریاستوں سے چودہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

        دلی پولیس کے خصوصی سیل نے القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کا پتہ لگایا ہے اور راجستھان کے Bhiwadi سے چھ افراد کو حراست میں لیا ہے جو ہتھیاروں کی تربیت لے رہے تھے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ اور اترپردیش سے تقریباً 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔ دلی پولیس کے مطابق رانچی کا ڈاکٹر اشتیاق اس گروپ کی کمان سنبھال رہا تھا اور ملک میں سنگین دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینا چاہتا تھا۔ مختلف مقامات پر اِس سلسلے میں پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ رانچی میں 15 مقامات، راجستھان اور علی گڑھ میں ایک ایک جگے پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ مختلف مقامات سے ہتھیار، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد ضبط کئے جانے کی کارروائی جاری ہے۔

        دلی پولیس کے خصوصی سیل نے جھارکھنڈ، راجستھان اور اترپردیش کی ریاستی پولیس کے ساتھ تال میل میں خفیہ معلومات پر مبنی یہ کارروائی انجام دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں