July 29, 2024 2:47 PM

printer

دلی پولیس نے IAS کوچنگ سینٹر میں پانی بھرنے کے واقعے کے سلسلے میں 5 اور افراد کو گرفتار کیا

دلی پولیس نے IAS کوچنگ سینٹر میں پانی بھرنے کے واقعے کے سلسلے میں 5 اور افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اِن میں  Basement کے مالکان اور وہ شخص بھی شامل ہے جس نے بظاہر عمارت کے دروازے کو نقصان پہنچایا تھا۔ دلی پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اِس کیس میں ملوث سبھی افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔DCP سینٹرل ہرش وردھن نے کہا ہے کہ سبھی پہلوؤں سے جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ Basement میں کسی طرح کی کمرشیل سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دلی میونسپل کارپوریشن، MCD سے کچھ جانکاری مانگی ہے اور وہ اُس کے رول کی بھی جانچ کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں