دلی پولیس نے غیر ملکی شہریوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر دینے کے سلسلے میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ جو افراد غیر ملکی شہریوں کو رہائش کے لیے اپنی پراپرٹی کرائے پر دیتے ہیں، انھیں Foreigners Regional Registration office (FRRO) کو اس سلسلے میں اُن کی آمد کے 24 گھنٹے کے اندر اندر مطلع کرنا ہوگا۔
ہوٹل کو کرائے پر دینے والے، پراپرٹی مالکان اور ایڈمنسٹریٹر کے لیے یہ لازمی قرار دیاہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر دیتے وقت ایک رجسٹر میں اس کا اندراج کریں، جسے معائنے کے لیے کبھی بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔