دلی پولیس نے اعضاء کے عطیہ کے ایک بین الاقوامی ریکٹ میں ملوث ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امت گوئل نے بتایا کہ اس ریکٹ کا ماسٹر مائنڈ ایک بنگلہ دیشی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کرائم برانچ نے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جو مریضوں اور اعضاء کا عطیہ کرنے والوں کا انتظام کیا کرتا تھا۔ اس معاملے میں ایک خاتون ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جناب گوئل نے بتایا کہ یہ لوگ 2019 سے یہ ریکٹ چلا رہے تھے۔x
Site Admin | July 9, 2024 2:42 PM