دلی میں 67 ویں نیشنل شوٹنگ چیمین شپ میں پنجاب کی Ganemet Sekhonنے لگاتار دوسری مرتبہ خواتین کے اسکیٹ مقابلہ کا خطاب جیت لیا ہے۔
خواتین کے انفرادی فائنل مقابلے میں انھوں نے60 میں سے 50 نشانے لگائے اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انھوں نے اپنی ہی ریاست کی کھلاڑی Asees Chhina کو ہرایا، جو صرف 46 نشانے لگا سکیں اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اولمپین رضیہ Dhillon نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
یہ Sekhon کا دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔ انھوں نے اس سے پہلے خواتین ٹیم کے مقابلے میں اپنی ساتھی پریناز دھالیوال اور جیسمین کور کے ساتھ پہلا سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
مردوں کے اسکیٹ مقابلے میں Bhavtegh SIngh Gill نے فائنل میں 54 نشانے لگاکر اپنا پہلا قومی خطاب جیتا اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ فتح بیر سنگھ شیر گل نے 51 نشانے لگائے اور چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ اترپردیش کے اولمپئن معراج احمد خان پہلے پچاس نشانوں میں صرف 43 لگا سکے اور انھوں نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
اسکیٹ کے جونئر کے فائنل میں ہرینہ کے ایشان سنگھ Libra نے بے حد دلچسپ مقابلے میں بھاؤ تیگ سنگھ گِل کو چھ پانچ سے ہراکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
خواتین کے اسکیٹ کے جونئر زمرے میں ہریانہ کی رضیہ Dhillon نے 53 نشانے لگائے اور مدھیہ پردیش کی ونشِکا تیواری کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا جبکہ راجستھان کی یشسوی راٹھور نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔x