دلّی کے چیف انتخابی دفتر نے قومی راجدھانی دلّی کیلئے حتمی چناؤ فہرستیں شائع کی ہیں۔ دفتر کے مطابق دلّی میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرس ہیں، جس میں 83 لاکھ مرد ووٹرس، 71 لاکھ سے زیادہ خاتون ووٹرس اور ایک ہزار 261 مخنث ووٹرس ہیں۔ مذکورہ دفتر نے بتایا ہے کہ پچھلے دو مہینوں میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 52 ہزار سے زیادہ ووٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔ دفتر نے کہا ہے کہ اسے پچھلے مہینے کی 16 تاریخ سے پانچ اعشاریہ ایک لاکھ نئے اندراج کے فارم موصول ہوئے ہیں۔ اس نے کہا ہے کہ حتمی چناؤ فہرستوں کے جاری ہونے کے بعد وکاس پوری اسمبلی میں چار لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ووٹروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جبکہ دلّی کینٹ اسمبلی میں 78 ہزار 893 سب سے کم ووٹروں کی تعداد ہے۔
دفتر نے مزید کہا ہے کہ پچھلے 20 دن میں نئے اندراج کے پانچ لاکھ سے زیادہ فارمس موصول ہوئے ہیں۔ اس دوران دلّی کے CEO نے کہا ہے کہ ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے جھوٹے اور من گھڑت دستاویزات پیش کرنے کی پاداش میں 24 افراد کے خلاف 8 ایف آئی آرس داخل کی گئی ہیں۔×