دلی میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہا جس کی وجہ سے قومی راجدھانی میں پروازوں اور ٹرین خدمات میں خلل پڑا ہے۔ شہر میں آج صبح شدید سردی اور درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی۔ دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کہرے کی وجہ سے بہت سی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ کے بارے میں تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنس سے رابطہ کریں۔ کہرے کی وجہ نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر بہت سی ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
IMD کے مطابق آج صبح ساڑھے پانچ بجے دلی میں درجہ حرارت دس ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔x