ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 28, 2024 3:10 PM

printer

دلی سرکار نے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے Basement میں پانی بھر جانے کی وجہ سے تین طلباء کی موت کے واقعے کی انکوائری مجسٹریٹ سے کرائے جانے کا حکم دیا

دلی پولیس نے اولڈ راجندرنگر کے اس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک اور کو آرڈی نیٹرکو حراست میں لے لیا ہے، جس کے بیس منٹ میں پانی بھرجانے سے سول سروسز کے تین امیدواروں کی موت ہوگئی تھی۔ ڈی سی پی سینٹرل، ایم ہرش وردھن نے کہا کہ اس سانحے میں دو خاتون اور ایک مرد امیدوار ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی لاشوں کو قانونی پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہہ خانے میں پانی نکالنے کا کام مسلسل جاری ہے۔

دلی سرکار نے اس حادثے کی مجسٹریٹ کے ذریعہ تفتیش کئے جانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔

دلی کے آگ پر قابو پانے والے محکمے نے بتایا ہے کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں پانی بھرجانے اور کچھ افراد کے اس میں پھنسے ہونے کے بارے میں کل شام سات بجے کے قریب کال موصول ہوئی تھی۔  ××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں