ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 2:35 PM

printer

دلی سرکار سے  مرکز کی اپیل، فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے Cloud Seeding کی اجازت دی جائے

دلی سرکار نے مرکز سے زور دے کر کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے قومی خطہ راجدھانی میں مصنوعی بارش کرنے کی خاطر Cloud Seeding کی اجازت دی جائے۔ دلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے ماحولیات کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کو ایک خط لکھا ہے جس میں فضائی آلودگی پر ایک ہنگامی میٹنگ بلانے کی بات کہی گئی ہے۔نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب رائے نے کہاکہ ماہرین سے صلاح ومشورہ کرلیا گیا ہے اور دلی اور قومی راجدھانی خطے میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اور اسموگ کو کم کرنے کیلئے مصنوعی بارش کرنے کا یہی وقت ہے۔ دلّی NCR خطے میں ہوا کا معیار مزید خراب ہوگیا ہے اور یہ آج صبح چھ بجے ہوا کے معیار کے اوسط اشاریے اے کیو آئی 476 کے ساتھ ”انتہائی خطرناک سے بھی زیادہ“ کی سطح کو پار کرگیا ہے۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں AQI کی سطح 480 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دلی کے ماحولیات کے وزیر نے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہاکہ اسموگ کے معاملے سے نمٹے بغیر ہوا کو آلودگی سے پاک نہیں کیا جاسکتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں