دلی حکومت نے دلی-این سی آر میں ہوا کی خراب کوالٹی کے تناظر میں اپنے 50فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے اِس اقدام کو نافذ کرنے کے لیے آج سہ پہر ایک میٹنگ طلب کی ہے۔اِس دوران دلی -این سی آر خطے میں ہوا کا معیار مسلسل ’نہایت خراب‘ زمرے میں برقرار ہے۔ آج دن میں 11 بجے ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 427 ریکارڈ کیاگیا۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں اے کیو آئی کی سطح 450 سے تجاوز کرگئی ہے۔
Site Admin | November 20, 2024 2:34 PM