September 10, 2024 10:15 AM

printer

دلی حکومت نے ایک جنوری تک قومی راجدھانی میں پٹاخوں کی فروخت، اس کو تیار کرنے اور اسے استعمال کرنے کے علاوہ ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

دلّی سرکارنے قومی راجدھانی میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کی خاطر پٹاخوں کی تیاری، انھیں ذخیرہ کرنے اور انھیں فروخت کرنے پر مکمل پابندی نافذ کردی ہے۔ یہ پابندی آئندہ برس یکم جنوری تک جاری رہے گی۔ اس عرصے کے دوران پٹاخوں کو آن لائن بیچنے اور اُن کی ڈیلیوری پر بھی پابندی رہے گی۔ دلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موسم سرما کے دوران شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے کے  پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دلی پولیس، دلی میں آلودگی پر کنٹرول سے متعلق کمیٹی اور محصولات کے محکمے کے ساتھ اشتراک میں اِس پابندی پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ایک منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں