ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 9:49 AM | Delhi pollution

printer

دلی این سی آر میں ہوا کے معیار میں کوئی خاص بہتری نہیں

دلی این سی آر میں ہوا کے معیار میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے اور ہوا کے معیار سے متعلق اشاریہ AQI آج صبح سات بجے 371 درج کیا گیا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں AQI چار سو سے زیادہ رہا۔ دلی کے جہانگیرپوری اسٹیشن میں اے کیو آئی 426، آنند وہار میں 410، سونیا وہار میں 400،  روہنی میں 397، چاندنی چوک میں 359، آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 357 اور سری اوروبندو مارگ میں 342 درج کیا گیا۔

بھارتی موسمیات محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران دلی اور این سی آر میں رات اور صبح کے وقت دھواں اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں