ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے، دلی این سی آر میں آج صبح آٹھ بجے سے بتدریج کارروائی کا طریق کار GRAP-4 نافذ کردیا ہے۔
یہ قدم خطے میں ہوا کی کوالٹی کے، خراب ہوکر شدید زمرے میں آجانے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ GRAP-4 چار کے تحت دیگر ریاستوں سے آنے والی بڑی گاڑیوں کا داخلہ، دلّی میں نہیں ہوسکے گا۔ البتہ لازمی سامان لے جانے والے اور لازمی خدمات فراہم کرنے والے ٹرکوں کو دلّی میں آنے کی اجازت ہوگی۔ CNG الیکٹرک اور BS-VI والے ڈیزل ٹرکوں کو بھی، دلّی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
دلی سرکار نے دسویں اور بارہویں کلاس کو چھوڑ کر سبھی طلبا کیلئے اسکول جاکر پڑھائی کرنے کو معطل کردیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے بتایا کہ سبھی اسکول، مزید احکامات جاری ہونے تک آن لائن کلاسز لیں گے۔