ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 2:42 PM

printer

دلی اور این سی آر خطے میں ہوا کے خراب معیار کے پیش نظر گریپ کے دوسرے مرحلے کا نفاذ

دلی اور NCR خطے میں ہوا کے خراب ہوتے معیار کے پیش نظر آج صبح آٹھ بجے سے پورے قومی راجدھانی خطے میں رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP  کے دوسرے مرحلے کو نافذ کردیا گیا ہے۔ نئی دلی کے متصل علاقوں اور NCR میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اکتوبر سے جنوری کے دوران ایسی تعمیراتی سرگرمیوں سے گریز کریں جن سے دھول اڑتی ہو۔ اُس نے کھلے میں کوڑے کَرکٹ کو جلانے سے بھی بچنے کو کہا ہے۔بی جے پی نے قومی راجدھانی کی آب وہوا کی بگڑتی صورتحال کے لیے دلی سرکار کی تنقید کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ آج پھر ہوا کا معیاری اشاریہ AQI دلی کے کچھ علاقوں میں بہت زیادہ خطرناک سطح 400 سے زیادہ ہوگیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے 10 سال میں دلی سرکار نے دلی میں آلودگی کی داخلی وجوہات پر کوئی کام نہیں کیا ہے اور یہ شہر ایک گیس کا چیمبر بن گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں