دلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے پانچ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آکاشوانی نیوز دلی اسمبلی انتخابات سے متعلق خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔ اس سلسلے کے تحت آج بابرپور اسمبلی حلقے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
(VC Bhanu)
شمال مشرقی دلی کے شاہدرہ ضلعے کی بابر پور سیٹ پر گزشتہ دس سال سے برسرِ اقتدار عام آدمی پارٹی کا قبضہ رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے بابرپور سیٹ سے لگاتار دو مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں گوپال رائے نے BJP کے نریش گوڑ کو 33ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے بابرپور سے ایک بار پھر گوپال رائے کو ٹکٹ دیا ہے۔
اس مرتبہ BJP نے گذشتہ چار مرتبہ کے رکن اسمبلی رہے نریش گوڑ کو ٹکٹ نہ دے کر انل وَ ششٹ کو بابرپور سے میدان میں اتارا ہے۔
دوسری جانب کانگریس نے سیلم پور کے سابق رکن اسمبلی حاجی اسحق خان کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے بعد بابرپور حلقے میں کُل دو لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ہیں جن میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زیادہ مرد اور ایک لاکھ سے زیادہ خواتین ہیں۔ بابرپور حلقے میں دیگر کالونیاں جیسے جعفرآباد مارکیٹ، نوین شہادرا، بابرپور، بلبیر نگر، شیواجی پارک اور کابل نگر شامل ہیں جو کولرس، جیکٹس اور پتنگوں کے لیے مشہور ہیں۔ اس حلقے کے اہم مسائل میں صفائی ستھرائی، ٹریفک جام، جرائم اور پارکنگ کے لیے جگہ کی تنگی شامل ہیں۔
یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شمال مشرقی دلی کے بابرپور سے عام آدمی پارٹی اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھ پاتی ہے یا BJP اور کانگریس اُسے روکنے میں کامیاب ہوپاتی ہے۔