دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی کل ہونے والی گنتی کیلئے مکمل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ دوپہر کے قریب نتائج آنے کا امکان ہے۔ پہلے ڈاک کے ذریعہ ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
دلّی کی چیف انتخابی افسر R Alice Waz نے بتایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کیلئے دلّی کے 11 ضلعوں میں 19 کاؤنٹنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ تقریباً پانچ ہزار عملے کے افراد اور دیگر معاون اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور انہیں اِس مقصد کے لیے تربیت دی گئی ہے۔
انتخابی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ www.eci.gov.in کے ذریعہ رجحانات اور نتائج سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لیے ایک مستحکم اور پوری طرح محفوظ بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ گنتی کے مراکز پر تین سطحی سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے۔