دلی اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ 70 سیٹوں کے لیے کُل719 امیدوار میدان میں ہیں۔ نئی دلی اسمبلی حلقے میں امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد 23 ہے، جبکہ پٹیل نگر اور کستوربا نگر سیٹوں پر پانچ امیدواروں کی سب سے کم تعداد ہے۔ اعلیٰ انتخابی افسر کے مطابق ایک ہزار 522 نامزدگیوں میں سے کُل 447 نامزدگیاں مسترد کی جا چکی ہیں۔
دلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو کی جائے گی۔x