دلی اسمبلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے عمل میں تیزی آنے لگی ہے اور ادھر سرکردہ لیڈر ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے باہر نکل پڑے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج شام سیلم پور علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ دلی BJP یونٹ کے لیڈر اور عام آدمی پارٹی کے سرکردہ رہنما بھی اپنے اپنے امیدواروں کے لئے حمایت حاصل کرنے کی غرض سے مختلف علاقوں میں چناؤ مہم میں شامل ہورہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر اور دلی کی وزیر اعلیٰ آتشی آج اپنا نامزدگی پرچہ داخل کرنے والی ہیں۔ BJP نے عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ صحت، اسکول، سڑکوں اور پینے کے پانی سے متعلق وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی اپنے مختلف ویڈیو اور پوسٹرز کے ذریعے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے BJP کے امیدوار کے تعلق سے سوال کررہی ہے۔
Site Admin | January 13, 2025 3:25 PM