دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ اب تک کُل 841 نامزدگی پرچے داخل کیے جاچکے ہیں۔ نامزدگی داخل کرنے کا عمل اِس مہینے کی 10 تاریخ کو شروع ہوا تھا اور امیدوار پیر کے روز تک اپنے نامزدگی پرچے واپس لے سکتے ہیں۔ دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو کی جائے گی۔
Site Admin | January 17, 2025 2:31 PM | DELHI NOMINATION