ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 2, 2025 3:58 PM | Delhi - Campign

printer

دلی اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم اب جبکہ کل ختم ہونے والی ہے، سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر ایک بعد ایک ریلیاں اور جلسے کررہے ہیں

دلی اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم اب جبکہ کل ختم ہونے والی ہے، سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر ایک بعد ایک ریلیاں اور جلسے کررہے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہیں۔

وزیر اعظم اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی آج آر کے پورم علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں، جبکہ مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ بھی راجندر نگر، چاندنی چوک اور لکشمی نگر علاقے میں ریلیاں کررہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان پارٹی امیدواروں کی حمایت میں دلی کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کررہے ہیں۔ سنجے سنگھ بھی آج عوامی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔

اِدھر کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے مصطفی آباد حلقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں اور کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی مختلف حلقوں میں ریلیاں کررہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں