ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 2:42 PM

printer

دلی اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ جیسا کہ سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں حمایت حاصل کرنے کیلئے ووٹروں کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں

دلّی میں 5 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے سبھی بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ووٹروں کو راغب کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ریلیوں اور روڈ شو سے لے کر گھر گھر چلائی جانے والی انتخابی مہم تک BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنما اپنے امیدواروں کی حمایت میں ووٹروں کو راغب کرنے میں سرگرم ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی آج شام نئی دلّی حلقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ سینئر BJP رہنما اور سابق مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر منگول پوری، نئی دلّی اور دُوارکا اسمبلی حلقوں میں مختلف عوامی جلسے کریں گے۔دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دلّی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال نجف گڑھ، اتم نگر اور دوارکا میں روڈ شو کریں گے۔اِس کے علاوہ سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی مادی پور حلقے میں پارٹی کے امیدوار JP Panwar کی حمایت میں ایک بڑی ریلی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں