دلی اسمبلی آج سے CAG رپورٹ پر دوبارہ بحث شروع کرے گی۔ جو عام آدمی پارٹی کے زیر قیادت دلی حکومت کے دوران صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے اِنتِظام پر مبنی آڈٹ سے متعلق ہے۔ یہ رپورٹ دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے 28 فرروری کواسمبلی میں پیش کی تھی۔
یہ رپورٹ 2016-17 سے 2021-22 کے عرصے کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں کووڈ وبا کے دوران پروجیکٹ کی عمل آوری میں تاخیر، فنڈس کے کم استعمال اور شہر کے اسپتالوں میں دواؤں اور عملے کی قلت کو نمایاں کیا گیا ہے۔x